7 مئی 2013 - 19:30
پشاورمیں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلہ، دواہلکار جاں بحق

پشاور کے علاقے رشید گڑھی میں دہشت گردوں اورپولیس کے درمیان شدیدفائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کے2اہلکارجاں بحق ہوگئے ہیں۔

ابنا: تفصیلات کے مطابقپشاور میں پولیس نے تھانہ یکہ توت کی حدود رشید گڑھی میں مبینہ خود کش بمبار کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ خود کش حملہ آور کو گرفتار کیا گیا۔ جس سے ایک جیکٹ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران خود کش حملہ آور نے دوسرے ساتھی کے فرار ہونے کا اعتراف کیا جس کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن کیا جارہا تھا کہ دہشت گردوں نے فائرنگ کردی،جس سے ایلیٹ فورس کے دو جوان جاں بحق ہوگئے،پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے پاس ہینڈگرینڈزاوربھاری ہتھیاربھی ہیں،دہشت گردوں نے جس گھرمیں پناہ لی ہوئی ہے اس گھرمیں دھماکاہوا،امکان ہے کہ مبینہ خود کش حملہ آور نے خود کودھماکے سے اُڑا لیا ہے۔

.....

/169